تر زبانی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - خوش بیانی، فصاحت، روانی بیان، چرب زبانی۔ "اسم خشک حقیقت کو کس تر زبانی سے بیان کرتے ہیں۔" ( ١٩٥٤ء، اکبرنامہ، ٥٤ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم صفت 'تر' کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم 'زبان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ ١٨٥١ء میں "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - خوش بیانی، فصاحت، روانی بیان، چرب زبانی۔ "اسم خشک حقیقت کو کس تر زبانی سے بیان کرتے ہیں۔" ( ١٩٥٤ء، اکبرنامہ، ٥٤ )
جنس: مؤنث